اہم ترین خبریںایران

ایران کا اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ شروع کرنے کا امکان

ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے ”ایکس“ پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کو ایک طرف ہٹ جانا چاہیے تاکہ آپ پر آنچ نہ آئے۔

شیعیت نیوز:اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری جنگ میں ایران کی براہ راست شمولیت کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ایران کے شام پر حملے کے بعد ایران اسکا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ’ایک طرف ہٹ جائے‘۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ کے لئے تیار ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں اسے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے جال میں نہ پھنسے۔

ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے ”ایکس“ پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کو ایک طرف ہٹ جانا چاہیے تاکہ آپ پر آنچ نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے سخت دشمن اسرائیل کو جواب ضرور دے گا۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایسا کب ہوگا اور آیا ایران اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کی کوشش کرے گا یا لبنان میں واقع حزب اللہ جیسے اپنے کسی پراکسی گروپ کے ذریعے انجام دے گا۔

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ اسرائیل کا مشن تھا اور اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

محمد حسین بغیری نے کہا کہ ایران اپنے ردعمل کا طریقہ کار خود منتخب کرے گا اور مناسب جوابی کارروائی کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button