اہم ترین خبریںایران

صہیونی دشمن کو عبرتناک سزا ملے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک پیغام میں ایرانی قوم کی یوم القدس کے اجتماعات اور دمشق واقعے کے شہداء کی تشییع جنازہ میں شاندار اور دشمن شکن شرکت کو سراہتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ خدا کے فضل سے صہیونی دشمن کو عبرتناک سزا دینے کا قومی مطالبہ پورا ہو جائے گا۔

بلاشبہ عالمی یوم القدس کے ملک گیر مارچ میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں ایرانیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اور راہِ قدس کے شہداء کی تشییع جنازہ پر شاندار اور پرشکوہ اجتماع طوفان الاحرار کا بھرپور اور تاریخی اظہار تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی

ہم ایران کی بہادر اور انقلابی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں آپ کے غیرت مند بیٹے، خدا کے فضل سے صیہونی دشمن اور اس کے حامیوں کو حالیہ بزدلانہ دہشت گردی کے ارتکاب پر عبرت ناک سزا دینے کے قومی مطالبے کو پورا کریں گے اور دشمن کو رسوا کن انجام سے دوچار کر دیں گے۔

ہم انقلاب اسلامی کے عظیم معمار اور عالمی یوم القدس کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کو یاد کرتے ہوئے ملک بھر میں قدس کے پرشکوہ اجتماعات کرنے پر ملت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اور خدا کی بارگاہ میں اسلامی مزاحمت کے تاریخ ساز شہداء، شہید سلیمانی اور شہید زاہدی کے درجات کی بلندی، امام امت کی توفیقات میں اضافے، فلسطین اور اہل غزہ کی فتح، بیت المقدس کی آزادی اور سب سے بڑھ کر جعلی اور غاصب صیہونی رجیم کی نابودی کے لئے دعاگو ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button