عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی
ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسن نے علمائے کرام و رہنماؤں کے ہمراہ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شیعیت نیوز: حضرت امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 25 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، جبکہ کراچی میں مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر نکالی جائے گی
اس موقع پر ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
حکومتِ پاکستان عالمی یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، غزہ کے مجاہدین کی جانب سے طوفان الاقصیٰ کے بعد مظلومین فلسطین آج فتح کے نزدیک تر ہیں اور اسرائیل بربادی کے دہانے پر ہے۔
ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسن نے علمائے کرام و رہنماؤں کے ہمراہ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مولانا مرزا یوسف حسین، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مجلس ذاکرین امامیہ پاستان کے سربراہ علامہ نثار قلندری، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، شبر رضا، مرکزی تنظیم عزا ایڈہاک کمیٹی کے رہنما شمس الحسن شمسی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما محمد شہریار و دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔
مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف نے کہا کہ امام خمینیؒ کے فرمان پر ہر سال کی اس سال بھی یوم القدس 25 المبارک بتاریخ 5 اپریل بروز جمعہ منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے۔
ملک کے بڑے شہروں جن میں اسلام آباد، لاہور، سکھر، راولپنڈی، گلگت ، پشاور میں آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی۔
ریلی کا اختتام تبت سینٹر پر ہوگا، جہاں مرکزی خطابات کئے جائیں گے، ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہو کر بیت المقد س کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف نے کہا کہ فلسطینی مقاومتی فورسز نے ثابت کر دیا کہ مزاحمت میں عزت، وقار اور کامیابی ہے، یمن کے مجاہدین اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات کرکے نام نہاد عرب ممالک کے ٹھیکیداروں کے چہروں سے نقاب اتار رہے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ حزب اللہ، حماس، جہاد اسلامی سمیت تمام مقاومتی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ امت مسلمہ کے اصل ہیرو ہیں کہ جو اسرائیل کی نابودی کیلئے عملی میدان میں حاضر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر مسئلہ فلسطین زندہ ہے تو اس کے پیچھے امام خمینیؒ، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور شہید سردار قاسم سلیمانی کا بنیادی کردار ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مسلمان قبلہ اول کو غاصب صیہونی ریاست سے آزاد دیکھیں گے۔
مقررین نے کہا کہ غزہ، رفح، ویسٹ بینک سمیت دیگر علاقوں سے 17 لاکھ افراد رفح کراسنگ پر کھلے آسمان تلے بے گھر اپنی ہی سرزمین پر پناہ گزین ہیں، 81 فیصد فلسطین ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، جس میں سرفہرست اسپتال، مساجد، اسکول، رہائشی املاک شامل ہیں۔
مقررین نے کہا کہ غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی کی جائے اور تباہ شدہ مکانات اور عمارتوں کی تعمیریلئے مسلم دنیا اور عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے۔
مسلمان ممالک عرب اور غیرعرب ممالک سب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں، اسرائیل کو تیل، گیس اور کھانے پینے اور دیگر اشیاء کی ترسیل روک دیں۔
مقررین نے مزید کہا مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کے خاتمہ کے بغیر ممکن نہیں، لہٰذا دو ریاستی حل کی باتیں کرنے والے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نظریات سے غداری کر رہے ہیں،
ہمارا پاکستان کی موجودہ حکومت سے سوال ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کو ملک میں سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیوں نہیں کرتی
ہم حکومتِ پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی یوم القدس کو پورے پاکستان میں سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔