اہم ترین خبریںایران

اسرائیل کو دمشق حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، رہبر انقلاب اسلامی

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے بعد اسرائیل کو سخت سزا دیں گے جس سے صہیونی حکومت کو پچھتانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا، ایرانی سفیر

رہبر انقلاب اسلامی نے صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی اور کہا صہیونی شرپسند حکومت کو ہمارے بہادر جوان آہنی ہاتھوں سے جواب دے کر سبق سکھائیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کی شام کو غاصب صہیونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملہ کرکے عمارت کا ایک حصہ تباہ کردیا تھا۔

حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی دفاعی مشیر سمیت چھے اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button