کراچی:34 لاپتہ شیعہ عزاداروں کو بازیاب کروایا جائے،یوم علیؑ کے جلوس میں شیعہ جماعتوں کا مطالبہ

01 اپریل, 2024 18:59

شیعیت نیوز:کراچی میں روز شہادت امیر المومنین  مولاعلی علیہ السلام  کی مناسبت سے جلوس عزا کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

لاپتہ شیعہ عزاداروں کے ورثا اور شیعہ جماعتوں کے  قائدین اور کارکنوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ 34لاپتہ شیعہ عزاداروں کا فوری بازیاب کروایا جائے ۔

لاپتہ افراد کسی ایک تنظیم کے نہیں ملت تشیع پاکستان کے نوجوان ہیں ۔

اگر انہیں فوری طور پر بازیاب نہ کروایا گیا تو ملک بھر پرامن احتجاجی کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک جاری،24شیعہ عزادار تاحال لاپتہ

ورثا کا کہنا تھا کہ ہم کئی سال سے اپنے  پیاروں کے انتظار میں ہیں۔ہماری کرب ناک اذیت کو کم کیا جائے۔

ہم پاکستان کے شہری اور محب وطن ہیں ۔ہمارے آباد و اجداد نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔

ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

اگر لاپتہ افراد نے کوئی جرم کیا ہئے تو قانون عدالت موجود ہے انہیں قانون کے مطابق سزادیں مگر ہماری آنکھوں سے اوجھل کر ہمیں اذیت سے دوچار نہ کیا جائے ۔

مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین علامہ صادق جعفری،شیعہ علما کونسل سے  ناظر عباس تقوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ڈویژنل نمائندگان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوتے ہم  چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

1:35 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top