اہم ترین خبریںپاکستان

عالمی سامراج بھارت کو جنوبی ایشیا کا اسرائیلی درندہ بنانا چاہتا ہے،سینیٹر راجہ ناصر عباس

ایم ڈبلیو ایم  کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل شکست کھا چکا ہے، اس کا غرور خاک میں مل گیا۔

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مسلم ممالک میں دہشت گردی میں عالمی سامراج امریکہ ملوث ہے۔

امریکی سامراج بھارتی سامراج کو جنوبی ایشیا کا اسرائیل بنانا چاہتا ہے اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

پڑوسی ممالک متحد ہوکر دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں ۔

ایم ڈبلیو ایم  کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل شکست کھا چکا ہے، اس کا غرور خاک میں مل گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ اسرائیل کی تمام تدبیریں ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ علم اور شجاعت کو کمال پر دیکھنا ہے تو حضرت علی علیہ السلام کو دیکھیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشرے میں عدل نہ ہو تو عوام کو حقوق اور انصاف نہیں ملتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button