دنیا

ترکی میں درجنوں داعشی گرفتار

ترکی کے سیکورٹی ذرائع نے اس ملک میں درجنوں ایسے افراد کی گرفتاری سے آگاہ کیا جو داعش سے رابطے میں تھے۔

شیعیت نیوز : ترکی کی وزارت داخلہ نے اتوار کو اطلاع دی کہ ملک کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ 51 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے کہا: 4 دنوں میں 21 صوبوں سے 51 افراد کو داعش کے رکن ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بمباری،متعدد افراد شہید

جن میں سے زیادہ تر افراد کو انقرہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات ضبط کر لی گئی ہیں۔

داعش کے خلاف ترکی کارروائیاں ملک میں بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کے پیش نظر ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button