مقبوضہ فلسطین

حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

جے یو آئی کے سربراہ سے حماس کے راہنما کا ملاقات میں کہنا تھا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

شیعیت نیوز : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حماس کے راہنما ڈاکٹر ناجی زہیر نے ملاقات کی۔

حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر گئے۔

غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، حماس راہنما نے بتایا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اب ایوان میں مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند ہوگی، علامہ علی اکبر کاظمی

ڈاکٹر ناجی زہیر نے مزید کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بارے دوٹوک مؤقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر موقع پر فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button