اہم ترین خبریںپاکستان

بچوں کے ساتھ بدفعلی میں ملوث مجرم ابوبکر معاویہ کو تحفظ دینے ناصبی ابتسام الہیٰ ظہیر میدان میں آگیا

ابتسام الہیٰ نے  ورثا کو دباو میں لاکر اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ  ابوبکر معاویہ  درج مقدمہ کو غلط فہمی قرار دیکر خارج کردیا جائے گا۔

شیعیت نیوز:فیصل آباد کے علاقے تاندیانوالہ میں  کمسن  طالبعلم سے کالعدم سپاہ صحابہ کےابوبکر معاویہ  سے جنسی زیادتی کی تھی  ۔

ورثا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی سپاہ صحابہ کے ابوبکر معاویہ کی گرفتاری کے بعد کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس افسر کی جانب سے ابوبکر معاویہ سرزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ناصبی ابتسام الہیٰ ظہیر نے تاندیانوالہ میں متاثرہ بچے کے خاندان سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان سے    ڈی این اے نے کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔

ابتسام الہیٰ نے  ورثا کو دباو میں لاکر اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ  ابوبکر معاویہ  درج مقدمہ کو غلط فہمی قرار دیکر خارج کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: https://shiite.news/ur/?p=662278

متاثرہ بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے سے ابوبکر معاویہ نے سخت زیادتی کی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہم پر دباو ہے کہ ہم مقدمہ واپس لیں اور  ابوبکر معاویہ کو معاف کردیا جائے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ابتسام الہیٰ نے ایک مجرم کو معافی دلوائی ہے  وہ روزہ کی حالت میں طالبعلم سے زیادتی کا مرتکب ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا تکفیری دہشت گرد ابوبکر معاویہ مدرسہ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے گرفتار

لگتا ہے جیل سے واپس آکر پھر سے جمعہ کا خطبہ دے گا ۔

ماضی میں بھی مساجد اور مدارس میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث سپاہ صحابہ کے گھناونے کردار سامنے آتے رہے ہیں  جنہیں ابتسام الہیٰ جیسے ناصبی تحفظ دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button