اہم ترین خبریںپاکستان

روزہ داروں قیامت کے دن ہیں!کائنات کے گوشہ وکنار میں مولائے کائنات کا ماتم

مولائے کائنات کے ایام شہادت کی مناسبت سے نجف اشرف سمیت پورے عراق کی فضا مکمل سوگوار و عزادار ہے۔

شیعیت نیوز:پاکستان،ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کا غم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔

انیس رمضان المبارک کو کائنات کے سب سے شقی القلب شخص ابن ملجم مرادی ملعون نے زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے مسجد کوفہ میں مولاعلی علیہ السلام کے سر مبارک پر حالت نماز میں ضرب لگائی۔

مولائے کائنات اکیس رمضان کو شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: آج ملک بھر میں یوم شہادت مولا علیؑ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے

مولائے کائنات کے ایام شہادت کی مناسبت سے نجف اشرف سمیت پورے عراق کی فضا مکمل سوگوار و عزادار ہے۔

زائرین اور عزادار حرم مطہر اور اطراف حرم میں مجالس عزا برپا کرکے اپنے آقا و مولا کا غم منا رہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button