آج ملک بھر میں یوم شہادت مولا علیؑ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے

23 اپریل, 2022 00:30

شیعیت نیوز: آج 21 رمضان المبارک کو ملک بھرمیں یوم شہادت مولاعلی ابن ابی طالب علیہ السلام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، سکردو ، گلگت ،پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں ،دیہاتوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شبیہ تابوت کے جلوس بھی برآمد کیئے جارہے ہیں جس میں کروڑوں مسلمان شریک ہوں گے۔

کراچی میں مرکزی مجلس عزا نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگی جس سے علامہ محمد امین شہیدی خطاب کریں گے، بعد ازاں جلوس عزا برآمد ہوگا جوکہ امام بارگاہ علی رضا ؑ پہنچے پرعلامہ احمد اقبال رضوی کی زیر اقتداء نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد اپنے مقررہ راستوں سےہوتا ہوانماز مغربین تک اپنی منزل مقصود حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مولا علیؑ کی ذات گرامی میں یکجا تمام انسانی کمالات اور خوبیوں کی بدولت حضور سرور کونین ص نے آپؑ کو کل ایمان کہا ،علامہ مقصود ڈومکی

لاہور میں مرکزی جلوس عزا نثار حویلی سے برآمد ہوگا جوکہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، کوئٹہ میں مرکزی جلوس عزا علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے ۔

بعض شہروں میں جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ بعض شہروں میں جلوس کے روٹ پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

7:54 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top