مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین : حزب اللہ کے شبعا کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے حملے

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے نئے میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

شیعیت نیوز : مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔

لبنانی مزاحمت کی جانب سے میزائل حملے کے بعد بالائی الجلیل میں کریات شمونا اور دیگر علاقوں میں خطرے کا سائرن بج گیا۔

غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور دلاوران مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے شبعا کے میدانوں میں صیہونی ٹھکانے زبدین کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کی کارروائیاں طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تجاوزات کے بعد شروع ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں قحط کے آثار، عالمی عدالت نے دیا انتباہ

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی کئی بار اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا قبضہ ہے اور  صیہونی فوج اس علاقے میں پھنسی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button