پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان، دہشتگرد حملوں میں امریکی اسلحہ استعمال ہونیکا انکشاف

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے پاکستان میں ہوئے بیشتر دہشتگرد حملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

شیعیت نیوز : تربت حملے میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کیا، تربت حملے میں دہشتگردوں سے ایم 32 ملٹی شاٹ گرنیڈ لانچ، ایم 16/اے 4، نائٹ تھرمل وژن اور دیگراسلحہ بھی برآمد ہوا۔

27 جنوری کو شمالی وزیرستان میں دہشتگرد نیک من اللہ سے بھی امریکی ساختہ اسلحہ ملا.

22 جنوری کو سمبازا ژوب پر دہشتگردوں سے برآمد اسلحہ بھی غیر ملکی ساختہ تھا جبکہ 19 جنوری کو میرانشاہ میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں سے ملا اسلحہ بھی غیر ملکی تھا۔

دسمبر 2023 کو باجوڑ میں سرحد پار کرنے والے 3 دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں سے بھی ایم 4 کاربائن امریکی ساختہ اور دیگر اسلحہ ملا۔

29 دسمبر کو میر علی میں دہشتگردوں سے اے کے 47، ایم 4 کاربائین اور گولہ بارود برآمد ہوا، پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیار استعمال ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے مظلومین عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

ذرائع کے مطابق بی ایل اے نے انہی ہتھیاروں سے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے کیے جبکہ 12 جولائی 2023 کو بھی ژوب گیریژن پر حملےمیں ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحہ استعمال کیا۔

13 دسمبر کو کسٹمز اور سکیورٹی فورسز نے افغانستان سےآئی گاڑی سے پیاز کی بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کیے۔

ٹی ٹی پی دہشتگرد بھی امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغان فوج کو 4 لاکھ 27 ہزار 300 جنگی ہتھیار فراہم کیے، 4 لاکھ 27 ہزار 300 جنگی ہتھیاروں میں سے 3 لاکھ انخلا کے وقت باقی رہ گئے.

امریکا نے 2005 تا 2021 تک افغان سکیورٹی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا جنگی سامان دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button