غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

28 مارچ, 2024 16:59

شیعیت نیوز : ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان امن کے لیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے۔

ماسکو  اور  بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی  پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے مظلومین عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

پاکستان اس خطرے  سے نمٹنے کے لیے علاقائی  اور عالمی شراکت داری کو  فروغ  دیتا  رہےگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی۔

2:39 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top