قم اور مشہد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر شکرانے کی تقاریب

28 مارچ, 2024 13:34

 شییعت نیوز :پارلیمان کے بعد ایوان بالا میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی پر کراچی اور ملتان سمیت ملک بھر میں ایم ڈیبلیو ایم نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ اور ایم ڈبلیو ایم قم، دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس میں شکرانے اور خوشی کی تقریب منعقد کی گئی.

 اس موقع پر حجة الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد نے کہا کہ یہ کامیابی جو ملت تشیع پاکستان کو ملی ہے یہ پوری قوم کی کامیابی ہے

اور یہ کامیابی اپنے موقف پر ڈٹے رہنے اور میدان میں حاضر رہنے کی وجہ سے خداوند کریم نے ھدیہ کی ہے،

جشن شکرانہ میں شریک مہمانوں کی چائے اور مٹھائی سے تواضح کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: یوم القدس کے روز عوام مظلوموں کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔علامہ راجہ ناصر کا القدس کانفرنس سے خطاب

 مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ اور ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے سینیٹر منتخب ہونے کی مناسبت سے ایک شکرانے اور خوشی کی تقریب منعقد کی گئی۔

حاضرین نے کہا کہ پاکستان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سینیٹر بننا ملک و قوم کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔

اس وقت قوم کو ایسے ہی اصول پرست، شجاع اور بابصیرت سیاست دانوں اور رہنماؤں کی ضرورت ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے سینیٹر بننے سے پاکستان کے نظریاتی سیاستدانوں میں ایک بہترین اضافہ ہوا ہے۔

11:43 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top