اسلام آباد: یوم القدس کے روز عوام مظلوموں کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔علامہ راجہ ناصر کا القدس کانفرنس سے خطاب

28 مارچ, 2024 13:25

 شیعیت نیوز:اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ڈیبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزداہ حامد رضا، سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ناصر عباس شیرازی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ،غزہ میں شکست کھاچکے ہیں۔

پاکستان کے عوام کو حکمرانوں پر توقع نہیں رکھنی چاہئے۔

مظلوموں کیلئے اب بیدار ہونا ہوگا۔فلسطینیوں نے گریٹراسرائیل کو ناکام کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر جشن کا اہتمام

جب پاکستان کے عوام اٹھیں گے تو اسرائیلی نمک خواروں سے بھی آزاد ہوجائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو آزاد اور خودمختار بنانے کیلئے ہم ایک ہیں ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جیسے قیام پاکستان کے وقت شیعہ سنی سب ایک تھے اب بھی ہم سب ایک ہیں

یوم القدس کے روز پاکستان کے عوام مظلوموں کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

7:15 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top