پاکستان کی اہم خبریں

پاکستانی وزیراعظم کا غزہ سےمتعلق قرارداد کے نفاذ پر زور

شیعیت نیوز: وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور کسی بھی دشمنی نہيں چاہتا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حال ہی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی اور اردن میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

اور کہا کہ میں فلسطین کے عوام کی حق خودارادیت کی جدو جہد میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں سیکیورٹی کونسل کی اس قرارداد پر فوری طور پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

اور فلسطینیوں کے خلاف جاری سفاکیت کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button