اہم ترین خبریںپاکستان
ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر جشن کا اہتمام
رہنمائوں نے اپنے خطاب میں قائد وحدت کے انتخاب کو قوم کی فتح قراردیا

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر صوبائی دفتر مسجد ولی العصر میں جشن کا اہتمام کیا گیا
جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر مہر سخاوت علی سیال، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ تیمور علی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا اور ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی سمیت صوبائی ونگز کے اراکین اور رہنمائوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ رقم!علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب
رہنمائوں نے اپنے خطاب میں قائد وحدت کے انتخاب کو قوم کی فتح قراردیا
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینٹ میں قوم کی حقیقی نمائندگی کریں گے۔