پاکستان کی اہم خبریں

بلوچستان کے شہر تربت میں نیول ایئر بیس پر دہشت گردانہ حملہ ناکام

شیعیت نیوز: پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش کی۔

جس میں فورسز نے اثاثوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بروقت اور مؤثر جواب دیا اور مسلح افواج کی موثر کارروائی کے نتیجے میں چاروں حملہ آور دہشت گرد مارے گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل باجوہ میڈیا کے لوگوں کو بلاکر کہتے تھے ہم نے اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت مؤثر کارروائی سے دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت مؤثر کارروائی سے ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے پر عزم ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button