شف شف سرکار کو بے نقاب کر نے پر اینکر اقرار الحسن کے خلاف شیعہ مخالف پروپیگنڈہ

26 مارچ, 2024 13:25

شیعیت نیوز:سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اقرار الحسن نےا یک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے شف شف والی سرکار کی طرح ایک شخص کے منہ سے گولیاں، لوہے کی سوئیاں اور کیلیں نکال کر دکھائیں جس سے عام سادہ لوح عوام کو باآسانی بیوقوف بنایا جاسکتا ہے۔

اقرار الحسن نے حق خطیب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کرکے اس کی ہر کرامت بے نقاب ہوگی

اور پھر ان کے آستانےپر سرعام کا فائنل ہوگا، اگر شف شف والی سرکار چیلنج قبول کرتے ہیں تو میں ان کے سامنے یہ کرتب کرکے دکھاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا تکفیری دہشت گرد ابوبکر معاویہ مدرسہ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے گرفتار

اگر انہوں نے چیلنج قبول نا کیا تو اس ویڈیو کے بعد نئی ویڈیو میں منہ سےسونے کی چین نکالنے کا بھانڈا پھوڑوں گا۔

اقرار الحسن نے کہا ہے کہ  میں نے  بے  نقاب کیا تو میرے خلاف ہر قسم کی سازش کی گئی ۔

 اقرار الحسن کے بیرون ملک مقیم انکے والد کا نام استعمال کرکے سازش رچائی جارہی ہے۔

3:33 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top