دنیا

پیرس میں فاشزم کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

شیعیت نیوز:پیرس کے عوام نے بارش کے باوجود  سڑکوں پر نکل کر غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے کئے۔

پیرس کے مظاہرین نے فرانس میں غیر ملکیوں اور مہاجر شہریوں کے خلاف نسلی امتیاز بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے غزہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس علاقے میں فورا جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین اور جنوبی افریقہ کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھاہوا تھا، یہ جنگ نہيں، نسل کشی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ،اسرائیلی جرائم کی روک تھام پر زور

فرانس کے مختلف شہروں ميں اب تک کئی بار فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہو چکے ہيں جن میں غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

اردن کے دارلحکومت امان میں بھی ہزاروں لوگوں نے غزہ کے عوام کی حمایت، نسل کشی کی مذمت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرے کئے ہيں ۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو جو صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے کچل دیا۔

اردن کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور کئی افراد کو جن میں خواتین بھی تھيں گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button