اہم ترین خبریںایران

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ،اسرائیلی جرائم کی روک تھام پر زور

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے آج ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات اور غزہ کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو جاری رکھنے اور مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوحہ مذاکرات ناکام ہوگئے، حماس

اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم بالخصوص شفا ہسپتال کے محاصرے، غیر انسانی سلوک اور مریضوں اور طبی عملے کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

فریقین نے اس یسپتال میں پیش آنے والے واقعات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مزید جرائم کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی فوری اور سنجیدہ مداخلت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button