لبنان

حزب اللہ کا اسرائیل پر کئی بڑا حملہ

صیہونی فوج نے شہر بعلبک پر بمباری کی ہے، اس حملے میں بعلبک میں ایک عمارت کو حزب اللہ کے ایک راہنما کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گيا ہے۔

شیعیت نیوز : غزہ کی حمایت اور لبنان کے عوام کی حفاظت اور خودمختاری کے تحفظ کے تناظر میں صیہونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے، حزب اللہ لبنان نے غاصب فوج کے متعدد حساس ٹھکانوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

دشمن کو براہ راست جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

ایسی حالت میں کہ غاصب فوجیوں کا غزہ اور جنوبی لبنان پر قبضہ جاری ہے، سرحدی علاقوں میں صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر لبنان کی اسلامی مزاحمت کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں حزب اللہ لبنان کی یہ کارروائیاں گزشتہ روز 23 مارچ 2024ء ہفتے کو بھی جاری رہیں اور لبنانی مزاحمت کے مجاہدین نے دشمن کے ٹھکانوں پر لگاتار کئی حملے کیے ہیں۔

گزشتہ روز دوپہر 12 بجے غاصب فوج کی "رامیم” چھاونی کو حزب اللہ کے توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کل قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی

تھوڑی دیر بعد 12:20 پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے 2 حملہ آور ڈرونز کے ذریعے کفار بلوم کی فوجی چھاونی میں صیہونی فوج کے آئرن ڈوم سسٹم کے پلیٹ فارم پر حملہ کیا۔

گزشتہ روز 13:10 بجے مقبوضہ شبعا فارمز میں صہیونی دشمن کے جاسوسی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

اور 13:15 پر صیہونی فوج کی "بیاض بلیدا” کی فوجی پوزیشن کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور فوج کو براہ راست نقصان پہنچایا۔ 16:50

پر لبنانی مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ کفر شوبا کی پہاڑیوں میں "رویسات العلم” کے مقام کو توپ خانے سے نشانہ بنایا اور دشمن کو براہ راست نقصان پہنچایا۔

گزشتہ روز 17:56 پر غاصب فوج کی "المالکیہ” چھاونی کو توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button