آئی ایس او پاکستان کل قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی

24 مارچ, 2024 17:15

شیعیت نیوز : آئی ایس او پاکستان لاہور کل قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی۔

کانفرنس لاہور قومی مرکز شاہ جمال میں سہہ پہر 3 بجے شروع ہوگی۔

کانفرنس میں مختلف جماعتوں کے رہنماء شریک ہونگے۔

مجلس وحدت المسلمین، آئی ایس او پاکستان، آئی او پاکستان، جماعت اسلامی، متحدہ طلباء محاذ، اور مختلف طلباء و ملی تنظیمیں کانفرنس میں نمائندگی کریں گی۔

آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان کے لئے اور غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف متحد ہونے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے، کاظم میثم

اس کانفرنس میں تمام شیعہ سنی نمائندگان ہمارے اتحاد کا عملی ثبوت ہونگے۔

پوری امت مسلمہ کو اس وقت غزہ کی حمایت میں باہر نکلنا چاہئے، تاکہ صیہونی اس بات کو جان لیں کہ مسلمان متحد ہیں اور اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او کے زیر انتظام جمعہ الوداع کو عظیم الشان حمایتی ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں لاہور اور اردگرد کے مسلمان شریک ہونگے۔

 

5:08 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top