مقبوضہ فلسطین

کوئٹہ، فلسطین فاؤنڈیشن کیجانب سے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شرکاء نے غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا انخلاء، فلسطینیوں کی مدد، کشمیر کی حمایت سمیت اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم اور فلسطینی تحریکوں کی حمایت کے اعلان سمیت حکومت پاکستان کے فلسطین کاز پر خاموش رویہ اور سست روی پر مذمت کی قرارداد منظور کی۔

شیعیت نیوز : فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں بلوچستان کے سیاسی، مذہبی قبائلی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک ہوئے اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

شرکاء نے کانفرنس میں غزہ جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا انخلاء، فلسطینیوں کی مدد، کشمیر کی حمایت سمیت اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم اور فلسطینی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی، عراقی اور یمنی مزاحمت کاروں کی حمایت کے اعلان سمیت حکومت پاکستان کے فلسطین کاز پر خاموش رویہ اور سست روی پر مذمت کی قرارداد منظور کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم کے عنوان سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ پریس کلب میں یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی۔

اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے مشترکہ قرارداد منظور کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کل قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی

مکمل اور مستقل جنگ بندی کی جائے اور تباہ شدہ مکانات اور عمارتوں کی تعمیر کے لئے مسلم دنیا اور عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ، جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے۔

حکومت پاکستان جمعۃ الوداع کو سرکاری سطح پر عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کرے۔

مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔

اسرائیل کو تیل، گیس اور کھانے پینے اور دیگر اشیاء کی ترسیل روک دیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ، انصار اللہ یمن، عراقی اور یمنی مجاہدین کی مکمل اور بھرہور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button