پاکستان کی اہم خبریں

گلگت بلتستان مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے، کاظم میثم

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی گلگت بلتستان کے جوانوں کی تعلیم اور روزگار کا وسیلہ بن سکتا ہے لیکن انٹرنیٹ بھی دانستہ طور پر محدود رکھا ہوا ہے

شیعیت نیوز : اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے بیان میں کہا ہے گلگت بلتستان مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے۔

حکومتی عدم توجہی کے سبب رمضان المبارک کا عشرہ رحمت اندھیرے میں گزر گیا۔

ڈی جی سیٹس چلانے کے باوجود بجلی بحران کم نہ ہونا بدانتظامی کا بین ثبوت ہے۔

افطاری اور سحری کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ روزہ دار ذہنی اذیت سے دوچار نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث روزہ داروں کو مشکلات درپیش ہیں، ذمہ داران توجہ کریں۔

لوڈشیڈنگ اور انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے باعث آئی ٹی سے مربوط نوجوانان ذہنی اذئیت میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جھنگ:میرے 2سال سے لاپتہ عزادار بیٹے بلال حیدر کو بازیاب کروایا جائے ،،والدہ کی پریس کانفرنس

کاظم میثم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی گلگت بلتستان کے جوانوں کی تعلیم اور روزگار کا وسیلہ بن سکتا ہے لیکن انٹرنیٹ بھی دانستہ طور پر محدود رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اداروں کی فائبر کیبل داسو تک ہے لیکن گلگت بلتستان میں این او سی نہیں دی جا رہی ہے۔
گلگت بلتستان کے عوام پر شک کی نگاہ ترک کریں اور انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
صوبائی حکومت وفاق کے پاس جی بی مقدمہ صحیح انداز میں لڑے۔
یو ایس ایف میں گلگت بلتستان کو محروم رکھنا اس خطے کے ساتھ ناانصافی ہے۔ گلگت بلتستان کو یو ایس ایف میں حصہ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button