اہم ترین خبریںپاکستان

کروڑوں شیعہ سنی عوام کے دلوں کی دھڑکن ظفرعباس کو حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز

یاد رہے کہ جے ڈی سی وہ واحد ادارہ ہے جو بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک ملک کے طول وعرض میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

شیعیت نیوز: کروڑوں شیعہ سنی عوام کے دلوں کی دھڑکن ظفرعباس کو حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز

جنرل سیکٹری جے ڈی سی جناب ظفر عباس صاحب کو ان کی سیلاب میں مثالی خدمات پر صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بدستِ گورنر سندھ جناب کامران خان ٹیسوری صاحب سے نوازا گیا۔

جنرل سیکریٹری جے ڈی سی جناب ظفر عباس نے یہ ایوارڈ سیلاب کے دوران مالی مدد کرنے والے مخیر حضرات اور بلا کسی اجرت سال بھر کام کرنے والے رضاکاروں کے نام کر دیا۔

یاد رہے کہ جے ڈی سی وہ واحد ادارہ ہے جو بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک ملک کے طول وعرض میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے ڈی سی اور ظفر عباس کے خلاف نفرت انگیز مہم کی سازش میں تکفیری عناصر ملوث

جے ڈی سی نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جدید منصوبوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بہترین استفادہ کرتے ہوئے پوری قوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

رمضان راشن پروجیکٹ، اجتماعی قربانی برائے مستحقین، کورونا ریلیف پیکج، روزگار اسکیم، دسترخوان امام حسن، ایمبولنس سروس، اولڈ ہوم، کورونا اسپتال، سحری وافطارپروجیکٹ ودیگر منصوبے مخیر پاکستانی شہریوں کی امداد سے جاری ہیں۔

جس کی بدولت ہر شہری خواہ ومسلم ہو یا غیرمسلم مستفید ہورہاہے۔

جے ڈی سی کی خدمات کو قومی و بین الاقوامی اداروں، حکومت، سیاسی وعسکری شخصیات، اداروں اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بارہا سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button