اہم ترین خبریںپاکستان

جے ڈی سی اور ظفر عباس کے خلاف نفرت انگیز مہم کی سازش میں تکفیری عناصر ملوث

ضرورت اس امر کی ہے کہ جے ڈی سی اورظفر عباس کے خلاف سرگرم عمل اور ملک میں انتشار اور فساد کی فضاء کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف اصلی وجعلی سوشل میڈیا آئی ڈیز کے خلاف اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

شیعیت نیوز:وطن عزیز پاکستان کے کروڑوں شیعہ سنی عوام کے دلوں کی دھڑکن ظفرعباس اور معروف فلاحی رفاحی ادارے جعفریہ ڈیزاسٹر سیل یا جے ڈی سی کے خلاف ملک دشمن عناصر ایک پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔

ہر سال ماہ ِرمضان المبارک کے آغاز سے ہی موقع پرست اور فرقہ واریت سے لبریز عناصر ملک میں اشتعال انگیزی پھیلانے میں مصروف ہوجاتے ہیں سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے نفرت انگیز پروپیگنڈہ مہم چلاتے ہیں۔

اس سال نفرت کے سوداگروں کو کوئی اور موضوع نہیں ملا تو اعتراض اٹھادیا کہ آخر ظفر عباس افطار میں شتر مرغ ہی کیوں کھلاتے ہیں؟ اس ذرا سی بات کو لیکر ایسا طوفان بدتمیزی اٹھا ہے کہ سادہ لوح عوام بھی اس پروپیگنڈہ مہم کا انجانے میں حصہ بن جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض اصل اور متعدد جعلی فیس بک، ٹوئٹر آئی ڈیز اور بعض سند یافتہ خطرناک تکفیری۔جے ڈی سی اور ظفرعباس کے خلاف منفی پروپگینڈے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے خلاف سرگرم پروپیگنڈہ مافیا کون ہے ؟

جے ڈی سی اور ظفر عباس کے خلاف اس مہم کا مقصد سادہ لوح پاکستانیوں کو جے ڈی سی کو امداد دینے سے روکنا اور اس کے خلاف اکسانا ہے۔
متعد بارچند ایک جعلی ویب سائٹس نے مختلف دینی مدارس کے فتاویٰ بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیئے ہیں جن میں جے ڈی سی کو چندہ اور عطیہ دینے سے روکا گیا ہے اور جے ڈی سی اور ظفرعباس پر پھر کفر کے فتوے عائد کیئے گئے ہیں۔

جے ڈی سی وہ واحد ادارہ ہے جو بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک ملک کے طول وعرض میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے،جے ڈی سی نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جدید منصوبوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بہترین استفادہ کرتے ہوئے پوری قوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے

رمضان راشن پروجیکٹ، اجتماعی قربانی برائے مستحقین، کورونا ریلیف پیکج، روزگار اسکیم، دسترخوان امام حسن، ایمبولنس سروس، اولڈ ہوم، کورونا اسپتال، سحری وافطارپروجیکٹ ودیگر منصوبے مخیر پاکستانی شہریوں کی امداد سے جاری ہیں۔

جس کی بدولت ہر شہری خواہ ومسلم ہو یا غیرمسلم مستفید ہورہاہے۔

جے ڈی سی کی خدمات کو قومی و بین الاقوامی اداروں، حکومت، سیاسی وعسکری شخصیات، اداروں اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بارہا سراہا ہے۔

نامور ددیوبند عالم دین مفتی محمد نعیم مرحوم نے تو یہاں تک کہا تھا کہ ظفر عباس نے فرقہ واریت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کیا، خامیاں کسی بھی ادارے اور انسان میں ہوسکتی ہیں

لیکن ان وطن دشمن عناصر کا یہ عناد اس بات کا ثبوت ہے کہ ظفرعباس اور جے ڈی سی نے عام پاکستانیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے جس سے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے مایوس ہوئے ہیں اور اسکی کردار کشی کررہے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ جے ڈی سی اورظفر عباس کے خلاف سرگرم عمل اور ملک میں انتشار اور فساد کی فضاء کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف اصلی وجعلی سوشل میڈیا آئی ڈیز کے خلاف اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button