دنیامقبوضہ فلسطین

سلامتی کونسل میں امریکی قرار داد ویٹو ہوگئی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ غیر مستقل ارکان نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں نئی مجوزہ قرار داد پیش کی ہے۔

غزہ کے بارے میں امریکہ نے جمعے کے اجلاس میں اپنی مجوزہ قرارداد پیش کی تھی جس پر روس، چین اور الجزائر نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

روس اور چین نے اعلان کیا کہ اس قرارداد کی بنیاد پر غزہ پر اسرائیل کی جارحیت بند نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر شدید حملہ، ہولناک مناظر، ہر طرف لاشیں ہی لاشیں

امریکہ نے اپنی مجوزہ قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا مگر فوری طور پر اور خاص طور سے جنگ بندی کا مسئلہ پیش نہیں کیا تھا جبکہ سلامتی کونسل کے بیشتر اراکین غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے بھی اعلان کیا کہ امریکی قرارداد کو مسترد کر دیا گیا ہے یہ قرارداد ایک طرفہ طور پر اسرائیل کی حمایت میں تھی۔

ریاض منصور نے کہا کہ پیش آنے والے تمام واقعات کو دہشت گردی سے تعبیر کئے جانے کے خلاف ہیں کیوں کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بھی خلاف ہیں اور رفح کے خلاف جارحیت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button