اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی غیر سرکاری تنظیمیں بھی مالی بحران کا شکار

شیعیت نیوز: عبرانی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ نے صیہونی حکومت کی 83 فیصد غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق 35 فیصد غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں نے جنگ کے دوران متعلقہ حکام سے مدد کی درخواست کی اور اس کی بنیادی وجہ حکومت کے ساتھ سابقہ معاہدوں اور تعلقات میں لچک کا فقدان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی حمایت میں دشمنوں پر حملوں کا دائرہ مزید بڑھائیں گے، انصاراللہ

جس سے اداروں کی سرگرمیوں اور دستیاب وسائل کے درمیان غیر معمولی تناسب وجود میں آیا ہے جو مالی بحران کا باعث بنتا جا رہا ہے۔

مذکورہ این جی اوز کے لئے وسائل کی کمی ایک بنیادی مسئلہ بنتا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ 21% غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں نے غزہ جنگ کے دوران سرکاری فنڈز میں شدید کمی کے باعث مالی بحران کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button