اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او پاکستان 23مارچ کو یوم قرار داد پاکستان و فلسطین کے عنوان سے منائے گی

۔23 مارچ دراصل بانی پاکستان اور شاعر مشرق کے درد مشترک عالمی سامراج کے قبضہ سے آزاد پاکستان اور فلسطین کے عزم کا دن ہے۔

شیعیت نیوز:آئی ایس او پاکستان 23مارچ کو یوم قرار داد پاکستان و فلسطین کے عنوان سے منائے گی

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری معمر نقوی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو یومِ قراردادِ پاکستان و فلسطین کے عنوان سے منائیں گے۔

ہم قائدِاعظم اور علامہ اقبال کا خودمختار پاکستان اور آزاد فلسطین چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: یوم القدس مظلومین فلسطین کی بقاء کا دن ہے، آئی ایس او پاکستان لاہور

۔23 مارچ دراصل بانی پاکستان اور شاعر مشرق کے درد مشترک عالمی سامراج کے قبضہ سے آزاد پاکستان اور فلسطین کے عزم کا دن ہے۔

معمر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے

زیر اہتمام23مارچ یوم قرار داد پاکستان و فلسطین کے تحت شہدائے پاکستان اور شہدائے ملت جعفریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے

شہدا کی قبور پر سکاوٹ سلامی پیش کی جائے گی  اور ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button