پاکستان

یوم القدس مظلومین فلسطین کی بقاء کا دن ہے، آئی ایس او پاکستان لاہور

، یوم القدس بھی برکات رمضان المبارک میں سے ہے، یوم اللہ مستضعفین جہان کا دن ہے اور رواں سال یوم القدس بھرپور شعور و جذبے سے منایا جائے گا، ترجمان آئی ایس او پاکستان لاہور

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم القدس یوم اللہ ہے، یہ دن مستضعفین جہان کا دن ہے۔

یوم القدس بھی رمضان المبارک کی برکات میں سے ایک ہے اور اس مبارک ماہ میں خدا مظلومین فلسطین کو نصرت عطا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک عالم اسلام کے لئے ایک نعمت ہے اور امام خمینیؒ کی بصیرت کو سلام ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک کے جمعہ الوداع کو یوم القدس منانے کا حکم دیا

یوم القدس عالم اسلام کے لئے ایک بہت اہم دن ہے، یہ صرف قُدس کا دن نہیں بلکہ تمام مستضعفین کی حمایت اور مظلومین کی مذمت کا دن ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی القدس ریلی کا انعقاد شہر لاہور میں اسلامپورہ سے اسمبلی ہال تک ہوگا۔

ریلی کا آغاز بعداز نماز جمعہ ہوگا اور ریلی سے مختلف علماء و قائدین خطاب کریں گے۔

ریلی میں تمام حامیان مظلومین فلسطین و جہاں شریک ہونگے، خواہ وہ کسی بھی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں۔

یوم القدس کو بھرپور منانا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے، فلسطین جا کر جہاد نہیں کر سکتے، ضروری ہے کہ ان مظلومین کے حق میں آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی ظالم حکام کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، اسماعیل ہانیہ

عالم اسلام کے تمام مسائل کا براہ راست تعلق فلسطینی مظلومیت اور اسرائیلی و امریکی دہشتگردی سے ہے۔

اگر تمام اسلامی ممالک متحد ہو جاتے تو فلسطینیوں کو اتنی قربانیاں نہ دینی پڑتیں۔

تمام مسلمان اپنے اپنے شہر میں یوم القدس کی آگاہی و شعور پھیلائیں اور اس دن کو بھرپور منائیں، اور لاہور کے لوگ اس ریلی میں شریک ہوکر ظالمین کو پیغام دیں کہ وہ وقت دور نہیں جب قدس آزاد ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button