اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی سفیر کا پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین : یہ ہمارے شہداء ہیں

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کے لیے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔

شیعیت نیوز:یران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کے لیے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، سانحہ کرمان پر تعزیت

رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی لگائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button