صدر رئیسی کی پیوٹن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
شیعیت نیوز: ایرانی صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں ولادیمیر پیوٹن کی بھاری اکثریت سے کامیابی اور روسی فیڈریشن کے صدر کے طور پر پانچویں بار منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ماسکو میں ایران کے سفارت خانے کے بیان کے مطابق صدر رئیسی نے ایران اور روس کے تعلقات میں بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:نئی حکومت کا قیام؛ پاک ایران تعلقات مستحکم بنانے پر کام شروع
صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔
روس کی 2024 کی صدارتی دوڑ میں موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن 87.32% ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔







