پاکستان

تکفیری دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کا دورہ سعودیہ عرب

اورنگزیب فاروقی جن کا تعلق دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے اور جن کے ہاتھوں پر سینکڑوں بے جرم پاکستانیوں کا خون ہے، سعودیہ عرب کے خفیہ دورے پر پہنچ گئے۔

شیعیت نیوز : پاکستان کی دہشتگرد تنظیم کے رہنماء اور سینکڑوں شیعان پاکستان کے قاتل، اورنگزیب فاروقی خفیہ ملاقاتوں کے لئے سعودیہ عرب پہنچ گئے۔

پاکستان کے موجودہ حالات و واقعات اور عدم استحکام کے دور میں اورنگزیب فاروقی جن کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے ہے، سعودیہ عرب کا دورہ باعث تشویش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہ صحابہ جب اپنے آخری سانس لے رہی ہے، اورنگزیب فاروقی اس آگ کو دوبارہ بھڑکانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آتے ہی تکفیری گروپ دوبارہ سرگرم ہو گیا ہے، اور یہ اس آگ کو بھڑکا رہے ہیں جس میں خود ہی جل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کیساتھ ملکر جہاد کرنیوالا اسرائیلی شہری جیل میں مردہ پایا گیا

پاکستان پہلے ہی شدت پسند اور تکفیریت پسند عناصر کی حرکات کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

اورنگزیب فاروقی سپاہ صحابہ کی گرتی ہوئی دیوار کو آل سعود کے خزانے کا سہارا دینا چاہتے ہیں۔

اس پر شیعہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم کبھی بھی تکفیریت کے مسبب نہیں بنے، اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان بے لگام گھوڑوں کو لگام دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button