اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کیساتھ ملکر جہاد کرنیوالا اسرائیلی شہری جیل میں مردہ پایا گیا

شیعیت نیوز: حماس سے مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والے اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ 2016ء میں غزہ جا کر حماس میں شامل ہوگئے تھے، انہوں نے حماس کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعہ ابو غنیمہ کو حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، وہ ہفتے کے روز اسرائیل کی ایشیل جیل میں اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شمالی نیگیو کے علاقے میں ہاشم زینا گاؤں کے رہائشی 26 سالہ جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ پر سکیورٹی سے متعلق سنجیدہ نوعیت کے الزامات تھے اور انہیں قانونی کارروائی کے اختتام تک زیر حراست رکھنے کی ہدایت تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر صیہونی رجیم کے حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید

رپورٹ کے مطابق ابو غنیمہ کے درج چارج شیٹ میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ جولائی 2016ء میں انہوں نے حماس کے رہنماء سے ملاقات کی اور گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

بعد ازاں انہیں حماس کے حکام سے ملوایا گیا، جہاں ان سے سوالات پوچھے گئے اور انہوں نے وہاں جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی افواج کے اڈوں کے محل وقوع سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

چارج شیٹ کے مطابق تین ماہ تک حماس کے پاس رہنے کے بعد ابو غنیمہ کو عسکری تربیت دی گئی اور اسے نکبہ فورس میں اسرائیلی شہروں اور آرمی پوسٹوں پر قبضوں کی بھی تربیت دی گئی تھی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ ابو غنیمہ کو اسرائیلی جیل میں تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button