جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو نے صلح کی پیشکش مسترد کردی

16 مارچ, 2024 16:38

شیعیت نیوز: صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

نیتن یاہو نے فلسطینی تنظیم کی شرائط کو غیر واقعی قرار دیا ہے۔

سکائی نیوز عربی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جنگی کابینہ نے رفح پر حملے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی میڈیا غزہ کے حالات سے عالمی توجہ ہٹا رہا ہے، صدر رئیسی

جس کے بعد غزہ کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے پیش کردہ شرائط غیر واقعی ہیں لہذا وزیراعظم نے اس کو مسترد کیا ہے البتہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں حماس کو مذاکرات کی ناکامی کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

7:54 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top