مقبوضہ فلسطین

غزہ کے لئے خوراک اور ادویات کی ترسیل یقینی بنانے کا مطالبہ

ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور انسیہ خزعلی نے خواتین کے مسئلے میں سرگرم بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی خواتین کے لیے غذا اور دوا کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

شیعیت نیوز : خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کے معاشی اور سیکورٹی اثرات کے پیش نظر خوراک اور ادویات کی ترسیل کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔

میں آپ سب کی طرف سے اور میں خواتین کے معاملے میں سرگرم بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتی کہ وہ ان بے سہارا لوگوں تک خوراک اور ادویات تک پہنچانے کے لیے مناسب اقدام کریں۔

یہ بھئ پڑھیں : ایران ڈرون انجن بنانے میں خود کفیل: ایرانی وزیر دفاع

انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ غزہ کی خواتین کو سنگين معاشی صورتحال کا سامنا ہے اور انہیں اس صورتحال سے بچانے کے لیے عالمی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button