اہم ترین خبریںایران

ایران ڈرون انجن بنانے میں خود کفیل: ایرانی وزیر دفاع

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل محمد رضا آشتیانی نے یو اے وی انجن بنانے میں ایران کے خود کفیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں 4-5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ارنا کے مطابق بریگیڈیر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے شعبے میں توسیع کے حوالے سے قفقاز، آرمینیا اور قطر کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی دشمن کی مدد حرام او جرم ہے،آیت اللہ خامنہ ای

وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے مسافر طیاروں کی تیاری اور درستگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت دفاع کے پاس طیاروں کی تیاری اور درستگی کے شعبے میں اچھا تجربہ اور منفرد صلاحیتیں ہیں۔

اور اس وقت دیگر محکموں کے ساتھ تعاون بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button