ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور

13 مارچ, 2024 17:25

شیعیت نیوز : قومی اسمبلی اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے مطابق صدر زرداری نے ریفرنس فائل کیا، بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی، قرار داد سپریم کورٹ کی رائے دینے پر اسے مبارکباد دیتی ہے۔

متن کے مطابق قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں استقامت کا مشاہدہ قرآن پر عمل کا نتیجہ ہے، رہبر انقلاب

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے۔

جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لئے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

8:30 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top