مقبوضہ فلسطین

غزہ کی جنگ برسوں تک مشرق وسطیٰ کو متاثر کرے گی : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی جنگ برسوں تک مشرق وسطیٰ کو متاثر کرے گی۔

شیعیت نیوز : مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ٹور وینسلینڈ نے کہا ہے کہ میں موجودہ صورتحال میں بیت المقدس کے مقدس مقامات کی حفاظت اور احترام کا خواہاں ہوں –

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کی تباہ کن جنگ برسہا برس تک مشرق وسطی پر اثرانداز رہے گی کہا کہ ان حالات میں وسیع پیمانے پر سیاسی اور سیکیورٹی المیہ رونما ہونے کا خطرہ پایا جاتا ہے اور اس سے ہرقیمت پر بچنے کی ضرورت ہے-

یہ بھی پڑھیں : لبنان، کار پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے 2 مجاہدین شہید

دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچوں کی تعداد خوفناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں میں بھی اتنی بڑی تعداد میں بچے نہیں مارے گئے جتنے غزہ میں مارے گئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button