اہم ترین خبریںلبنان

لبنان، کار پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے 2 مجاہدین شہید

شیعیت نیوز: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی اور جنوبی لبنان کے علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 2 مجاہدین شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں واقع شہر صور کے جنوب میں الرشدیہ کیمپ کے داخلی دروازے کے قریب ایک گاڑی پر حملہ کیا۔

الجزیرہ نیوز چینل نے طبی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے علاقے صور میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان میں اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے 8 فضائی حملے کیے، جن میں جنوبی لبنان کے گاؤں ایتا الشعب اور مشرقی لبنان کے شہر بعلبک کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 100 سے زیادہ راکٹ داغے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صیہونی دشمن کی مدد حرام او جرم ہے،آیت اللہ خامنہ ای

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بعد سے حماس کا اتحادی گروپ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقے میں تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

تاہم ایسے تمام حملے زیادہ تر سرحدی علاقوں تک ہی محدود رہے ہیں، لیکن حالیہ ہفتوں میں کئی اسرائیلی حملوں نے حزب اللہ کے مزید شمال میں علاقوں کو نشانہ بنایا، جس سے مکمل طور پر تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2006 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد سے حالیہ جھڑپوں میں سب سے زیادہ شدت آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں حزب اللہ کے 200 سے زائد مجاہدین اور 50 کے قریب عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

اسرائیل میں ایک درجن کے قریب فوجی اور 6 عام شہری مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button