پاکستان کی اہم خبریں

وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت، سالانہ 265 ملین ڈالر کی بچت متوقع

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دو کنووں کی کھدائی کے دوران گیس نئے ذخائر دریافت ہوئے جو کہ گیس کی مجموعی ملکی طلب کا 5 فیصد ہیں، نئے ذخائر کی قومی گرڈ پر منتقلی کیلیے پائپ لائن کا 73 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

شیعیت نیوز : شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا ون اور شیوا ٹو سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دو کنووں کی کھدائی کے دوران گیس نئے ذخائر دریافت ہوئے۔

جو کہ گیس کی مجموعی ملکی طلب کا 5 فیصد ہیں، نئے ذخائر کی قومی گرڈ پر منتقلی کیلیے پائپ لائن کا 73 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

چیف آف اسٹاف ماڑی پیٹرولیم اسد رضا کے مطابق پروسیسنگ کیلئے پلانٹ مقامی لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا بھر کے دینی مدرسوں کی سولرائزیشن کا فیصلہ

جوکہ گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن پر منتقل کرے گا۔

مقامی پلانٹ کی تنصیب سے زر مبادلہ کی بچت ہوئی ، پلانٹ لگنے سے 900 سے زائد مقامی ہنر مندوں کو روزگار ملا۔

نئے ذخائر سے ایل این جی کی درآمدات پر انحصار میں کمی کیساتھ سالانہ 265 ملین ڈالر کے لگ بھگ زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button