سابق وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

11 مارچ, 2024 10:47

شیعیت نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ میں شامل تمام وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی بھی شامل ہیں۔

یہ تینوں ابھی نہ تو اسمبلی کے رکن ہیں اور نہ ہی سینیٹ کا حصہ ہیں۔

اسحاق ڈار اور مصدق ملک بھی وفاقی وزرا میں شامل ہیں۔

ایوان صدر میں حلف برادری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے عراقی سفیر کی ملاقات

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام، احدچیمہ، احسن اقبال، اسحٰق ڈار بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی اور محسن نقوی نے بھی وفاقی کابینہ کا حلف اٹھایا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

9:50 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top