پاکستان کی اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے عراقی سفیر کی ملاقات

شیعیت نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا نے لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوطرفہ تعلقات بڑھانے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، جبکہ مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت اور اخلاص کا رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مفاہمتی سیاست کے بادشاہ آصف زرداری نے لشکر جھنگوی سے مفاہمت کرکے ہزاروں شیعہ سنیوں کےقاتل شفیق مینگل کو بھی گلے لگالیا

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے لاہور میں فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا ہے، سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز 2 ہفتے میں جاری کئے جائینگے، پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سہولت ملے گی۔

عراقی سفیر حامد عباس لفطا نے کہا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، عراق پنجاب میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button