حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی !اقتدار میں آتے ہی مجلس وحدت مسلمین کا امیدوار 1 ماہ کیلئے نظر بند
شیعیت نیوز:حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی !اقتدار میں آتے ہی مجلس وحدت مسلمین کا امیدوار 1 ماہ کیلئے نظر بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،کئی مقامات پر کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
بھکر میں مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے امید وار سید ظہیر نقوی کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا ہے ۔
ظہیر عباس نقوی نے الیکشن میں 38 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ظہیر عباس نقوی سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے
یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت
پی ڈی ایم ٹو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بھکر کے محمدی چوک پر پی ٹی ائی کارکنوں کے احتجاج پر پولیس گردی، عمران خان کے کزن رفیق خان نیازی ایڈووکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما انجینئر سید ظہیر عباس نقوی سمیت ملک بھر سے ہونے والی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاون بلاجواز اور غیرآئینی ہے۔
دھاندلی سے اقتدار میں آنے والا مفاد پرست ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔







