لبنان

لبنان پر صیہونی جارحیت، 3 افراد شہید اور متعدد زخمی

جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملے میں تین افراد شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔

شیعیت نیوز : جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت میں ملبے کے نیچے سے تین افراد کی لاشیں باہر نکالی گئیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں خربہ سلم پر بھی بمباری کی۔

اس سے قبل اس حملے میں سات افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: شہداء کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی، مزید 85 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی حکومت، حزب اللہ اور تحریک مزاحمت سے جنگ سے گریز کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

جنگ غزہ اور پھر حزب اللہ لبنان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں اور صیہونی جارحیت میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button