اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
غزہ: شہداء کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی، مزید 85 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قتل عام کے 8 نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔
جس کے نتیجے میں 85 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی حتمی تعداد 31045 جب کہ زخمیوں کی تعداد 72654 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تقریر کے دوران فلسطین کی حمایت میں نعرے، جوبائیڈن حیران و پریشان
اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ میں غذائی قلت اور قحط کے نتیجے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
جن میں زیادہ تر بچے اور بوڑھے ہیں۔