پاکستان

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس،عہدیداران کا حلف

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال کی صدارت میں جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں شعبہ عزاداری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی اور مرکزی کوارڈینیٹر اجرائی اُمور آصف رضا ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، بہاولپور، رحیم یارخان، وہاڑی، لودھراں، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، لیہ، بھکر اور کوٹ ادو کے ضلعی صدور اور اراکین صوبائی شوریٰ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے شرکاء سے مرکزی کوارڈینیٹر اجرائی اُمور آصف رضا ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء کو ہر دور میں مشکلات کا سامنا رہا ہے ۔

لیکن سلام ہے عزاداروں کو جنہوں نے مشکلات کے باوجود عزاداری کو قائم رکھا ہوا ہے۔

عزاداری سیدالشہداء ہماری طاقت اور استقامت کا باعث ہے، کربلا ہی ہماری بقاء ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button