تقریر کے دوران فلسطین کی حمایت میں نعرے، جوبائیڈن حیران و پریشان

10 مارچ, 2024 13:55

شیعیت نیوز : امریکی شہر اٹلانٹا میں امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

فلسطین کے حامی کارکن نے نعرے لگائے کہ صدر جو بائیڈن تم ایک آمر ہو، فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے۔

تم چپ ہی نہیں بلکہ اس کی حمایت بھی کر رہے ہو۔

صدر جو بائیڈن کی تقریر شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد احتجاج کرنے والے شخص نے چیخ کر کہا کہ تم کیا کرنے جا رہے ہو۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے دہشتگرد فوجیوں کا آنروا کے کارکنوں پر تشدد

ہزاروں فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب غزہ شہر کے علاقے بیت لاہیہ میں صیہونی جنگی طیارے کی بم باری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے ابو نصر خاندان کے گھر پر بمباری کی جس میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

1:16 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top